مشرق وسطی

12 روزہ جنگ ایران کی تاریخ کا تابناک باب بن گئی، عباس عراقچی

شیعہ نیوز: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایرانی قوم نے میدان عمل، سفارت کاری اور میڈیا کی ہم آہنگی سے ایسی کامیابی رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قومی نشریاتی ادارے کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ 12 روزہ جنگ ایک درخشاں باب کے طور پر تاریخ جمہوری اسلامی ایران میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ جنگ نہ صرف قومی افتخار کی علامت ہے بلکہ ایران کی حالیہ تاریخ میں ایک ایسا روشن نقطہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں صہیونی جارحیت بچے سمیت تین فلسطینی زخمی، خاتون صحافی سمیت تین نوجوان گرفتار

سید عباس عراقچی نے جنگ کی کامیابی کے اہم عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ محاذ جنگ، سفارتی پلیٹ فارم اور میڈیا کا کردار مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرے سے مربوط تھا۔ یہ تینوں ستون، یعنی محاذ، سفارت کاری اور میڈیا، ایک دوسرے کے معاون بنے، ایک دوسرے کو سپورٹ کیا اور ایک متفقہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھے۔ یہی اشتراکِ عمل اس شاندار کامیابی کا باعث بنا۔

وزیر خارجہ نے قومی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جانب سے ادارے کے سربراہ اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس حساس موقع پر قومی بیانیے کو بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button