دنیا
دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے، روس
شیعہ نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہےکہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔ دوحہ فورم سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں، غزہ کی صورت حال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں، اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا، اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیر حل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔