اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن 11 تا 12 نومبر میں ہوگا
شیعہ نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’تعلیمات اہلبیت علیہم السلام‘ 10 اور 11 نومبر 2023ء کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، 12 نومبر کو مرکزی یوم عالمہ غیر معلمہ بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مرکز، ڈویژنز، اضلاع اور تعلیمی اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ آئندہ سال کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ کنونشن میں طلباء کیلئے دعائے کمیلؒ، شب شہداء، تعلیمی کانفرنس، سائنسی نمائش، موضوعاتی دروس، پینل ڈسکشن سمیت مختلف مفید اور دلچسپ سرگرمیاں ہونگی۔ 12 نومبر کو مرکزی جلسہ عام میں جید علمائے کرام، ملی تنظیمیوں کے سربراہان سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔