دہشتگردوں کی ہر مقام تک رسائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان، حسین مقدسی
شیعہ نیوز: امام مہدی کے ظہورِ کی مناسبت سےیومِ عدل منایا گیا۔ اس موقع پر محافلِ میلاد کا انعقاد کِیا گیا۔ بوقتِ سحر دریاؤں جھیلوں میں عریضہ ہائے حاجات سپردِ آب کئے گئے۔ یومِ عدل کا مرکزی اجتماع ٹی این ایف جے اسلام آباد کے زیرِ اہتمام راول ڈیم پرہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ ایکشن پلان پر حکومتی تساہل پسندی سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے انسدادِ دہشت گردی کے لیے جس قدر عمل درآمد ہوا وہ ایف اے ٹی ایف اور عالمی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ ملک پر آج جو بِیت رہی ہے سب حکمرانوں اور سیاست دانوں کی ناقص پالیسیوں اور مفاد پرستی کا نتیجہ ہے جو حصولِ اقتدار کو ترجیح دیتے ہیں۔دہشت گردوں کی ہر مقام تک رسائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیثِ رسولؐ ہے کہ امام مہدیؑ وہ ہستی ہیں جن کے ذریعے خداوندِ عالم زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیگا ۔