افغان بحران بائیڈن کے لئے درد سر بن گیا
شیعہ نیوز:افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ہونے والے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عوام اپنے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس اے ٹو ڈے اور سیفولک یونیورسٹی کے مشترکہ سروے کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن پر عوام کے اعتماد اور ان کی کارکردگی پر رضامندی گھٹ کر 41 فیصد پر آ گئي ہے۔
ہیل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے سروے میں شامل 55 فیصد امریکی شہری، اپنے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
سروے میں شامل 62 فیصد افراد نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے مسئلے میں امریکی صدر کے انتظام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ صرف 26 فیصد شہری بائیڈن کے اس فیصلے سے راضی تھے اور 12 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کا اس بارے میں کوئی موقف نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 82 فیصد امریکیوں نے تاکید کی ہے کہ افغانستان کا مسئلہ، بہت زیادہ یا کسی حد تک ان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔