دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغان وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات پر بھی گفتگو ہوگی۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ قہار بلخی کے مطابق وفد بدھ کو پاکستان آئے گا جس میں وزرا بھی شامل ہوں گے۔

وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرانیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت اور افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button