ایران پر صہیونی حکومت کی جارحیت، سعودی وزارت خارجہ کی شدید مذمت
شیعہ نیوز: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران پر صہیونی حکومت کے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صہیونی حکومت کے ایران کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران اور دیگر مقامات پر صہیونی حملے ایرانی حاکمیت کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف ناکام صیہونی جارحیت، پاکستان کی سخت مذمت
بیان میں فریقین سے کشیدگی کو مزید بڑھانے سے اجتناب کرنے کی اپیل اور خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری اور با اثر ممالک سے اپیل کی ہے کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔