
صیہونی جارحیت میں متاثرہ ايئر ڈیفنس سسٹم کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ایڈمرل موسوی
شیعہ نیوز: ایرانی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی چیف نے کہا ہے کہ ہم موجودہ ايئر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کرنے کے ساتھ ہی اس کی جگہ نئے سسٹم سے ملک کے فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے 12 روزہ دفاع میں ایرانی افواج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسلط کردہ جنگ میں صیہونی دشمن کی پہلی کارروائی ملک کے ریڈار اور ايئر ڈیفنس سسٹم کے خلاف تھی اور ایران کی ايئر ڈیفنس فورس نے دن رات دشمن کا مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے لڑ رہے ہیں، احمد الامام
ڈپٹی چیف نے ملک کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں ايئر ڈیفنس سسٹم کی بھرپور صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور اس جنگ میں ہمارے ايئر ڈیفنس سسٹم کو کچھ نقصان پہنچا، لیکن ہمارے ساتھیوں کی کوششوں سےمتاثرہ سسٹم کو تبدیل کردیا گیا۔
موسوی نے کہا ہے کہ ہم موجودہ ايئر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کرنے کے ساتھ ہی اس کی جگہ نئے سسٹم سے ملک کے فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔