مشرق وسطی

ایران اور عرب ممالک کا اتحاد خطے کی سلامتی کا ضامن ہے، سعودی مصنف

شیعہ نیوز:ایک سعودی مصنف نے ایران اور عرب ممالک کے درمیان علاقائی ہمآہنگی پر زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اتحاد نہ صرف فریقین کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقائی سلامتی کا بھی ضامن ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی مصنف عبدالعزیز الغشیان نے آبزرور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں 2025 میں ایران اور خلیج فارس کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ممکنہ فوائد کا جائزہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، متعدد تکفیری واصل جہنم

انہوں نے لکھا ہے کہ 2025 میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو سخت مراحل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

الغیشیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران خلیج فارس کی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کی راہ میں سب سے اہم رکاوٹ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی جارحانہ گفتگو ایران کے بارے میں خدشات کو بڑھا سکتی ہے جب کہ سعودی عرب ان تنازعات سے بچنے کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد کو ضروری قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button