پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک سے امریکی سفارتخانہ بند اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھاوئے ہوئے تھے جس پر امریکہ مردہ باد، اسرائیلی نامنظور، لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزہ کے نعرے درج تھے۔ شرکاء احتجاج نے امریکہ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نظر آتش کئے گئے۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، اقوام عالم جانتے ہیں اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اس کا وجود دنیا کے نقشے سے بہت جلد مٹنے والا ہے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل پیش کرنے والے ظالم اور مظلوم کو ایک ہی صف میں کھڑا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں، ملک سے امریکی سفارتخانہ بند کئے جائیں، امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، عالمی ادارے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پیدا ہونے والے خطرات کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں اس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین انسانوں کا قبرستان بن رہا ہے، غزہ ادویات اور ایندھن کی کمی سے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر امریکہ و برطانیہ کا قبضہ ہے، امریکہ اسرائیل، برطانیہ، فرانس خطہ میں براہ راست دہشتگردی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ محاصرے کے فوری خاتمے کیلئے اپنی کوششوں کر تیز کرے، متاثرین کی امداد کو مستقل بنیادں پر جاری رکھے، جس طرح امریکہ، برطانیہ فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم میں اس کی کھل کر مدد کر رہے ہیں، اسی طرح مسلم امہ بالخصوص عرب ممالک مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں ان کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، مسلم ممالک صہیونی ریاست کا سیاسی، سفارتی، سماجی، معاشی بائیکاٹ کریں، عرب ممالک اسرائیل کو تیل کی ترسیل بند کریں۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق تقوی، صابر ابومریم، رضی حیدر، تقی ہاشمی، علامہ ملک عباس، آصف صفوی، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button