مشرق وسطی

امریکی عوام یہ نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ ان کا صدرکون ہے، بائیڈن یا نیتن یاہو؟

شیعہ نیوز: ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مالی ذخائر اور بموں سے کام لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیفا اور لویاتان گیس کی جیٹی پر حزب اللہ کے میزائل حملے

رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے بدھ کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہے جو نہ صرف امریکہ کے مالی ذخائر اور اس کے بم مفت میں استعمال کررہا ہے بلکہ امریکہ کے لئے فریضے کا تعین بھی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی عوام سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ ان کا صدر کون ہے، بائیڈن یا نیتن یاہو؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button