دنیا

امریکی صدر اپنے بیان میں ایک بار پھر بھٹک گئے

شیعہ نیوز:امریکی صدر کی جانب سے اس قسم کے بارہا غلطیوں کے ارتکاب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے ایڈز سے متعلق ایک کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد ایسی حالت میں ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھا دیا تھا جبکہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

ایک اور تقریر میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ کو مضبوط بنانے کے لئے ترقی و پیشرفت کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کئی امریکی سینیٹروں کا نام لے کر شکریہ بھی ادا کیا جبکہ ایک سینیٹر کے بارے میں کہا کہ وہ بہت مدد کر سکتی ہیں حالانکہ اس سینیٹر کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو چکی تھی ۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل، ان کے عقلی زوال کے بارے میں ریپبلکنز کی جانب سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button