دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے دفاع کا امریکی صدر کا جھوٹ پکڑا گیا

شیعہ نیوز:حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز بھی بہت چل رہی ہیں جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کےلیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔

اسرائیل کے دفاع کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی جھوٹا بیان دے دیا، جس کی وائٹ ہاؤس کو وضاحت کرنا پڑگئی۔امریکی صدر جو بائیڈن کے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن یا امریکی حکام نے ایسی تصاویر دیکھیں نہ تصدیق ہوئی کہ حماس نے بچوں کو قتل کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔واضح رہے کہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے سے اقوامِ متحدہ کے 9 ملازمین بھی مارے گئے، غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button