مشرق وسطی

عراق میں امریکی دہشت گردوں کا فافلہ پھر نشانہ بنا

شیعہ نیوز: عراق کے صوبے الدیوانیه میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے فوجی قافلوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشت گردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشت گرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button