پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما، سفیر انقلاب، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ان کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں ہو گیا۔ امامیہ سکاوٹس کے دستے نے مزار پر پھول چڑھائے اور سلامی  پیش کی۔ اس موقع پر شہید کی قومی و ملی اور تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ برسی کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ علمائے کرام، نوجوانان، طلبہ، وکلا، صحافی حضرات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات برسی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی کو لاہور کے چوک یتیم خانہ میں 7  مارچ 1995ء میں ساتھ تقی حیدر سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button