دنیا

ایران اور تاجکستان کا ویزا فری کرنے کا اعلان، شہری جھوم اٹھے

شیعہ نیوز:تاجکستان میں ایران کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزراء کونسل کی قرارداد کے مطابق تہران اور دوشنبہ کے درمیان فضائی ویزے 15 فروری سے منسوخ کر دیے جائیں گے اور دونوں ملکوں کے شہری بغیر ویزا کے سفر کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ قرارداد کے مطابق تہران اور دوشنبہ کے درمیان فضائی ویزے 15 فروری سے منسوخ کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی، کئی اہم منصوبے متاثر

دونوں ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ایران سے تاجکستان اور اس کے برعکس ہوائی جہاز کے ذریعے بغیر ویزا کے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے 3 فروری 2025 سے اس فیصلے کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button