مشرق وسطی
ترکیہ میں صدارتی امیدواروں کا اعلان، 4 لوگوں میں ہے مقابلہ
شیعہ نیوز:ترکیہ میں صدارتی امیدواری کے لیے دستخط جمع کرنے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی اس ملک کے 4 صدارتی امیدواروں کا نام سامنے آ گیا ہے۔
رجب طیب اردوغان، کمال کلیچدار اوغلو، محرم انیجہ اور سینان اوغان وہ 4 امیدوار ہیں جنہوں نے صدارتی امیدواری کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دوغو پرینچک کو صرف 27 ہزار دستخط ملے اور وہ صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکے۔
یہ ان افراد یا تحریکوں کے دستخط جمع کرنے کا عمل ہے جو پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھے اور معاشرے کے لئے ان کی اہمیت معلوم نہیں ہے۔
ترکیہ کے صدارتی انتخابات اس ملک میں 24 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی ہوں گے۔
اصل مقابلہ موجودہ صدر رجب طیب اردوغان اور 6 رکنی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کمال کلیچدار اوغلو کے درمیان ہے، جو پولز کے مطابق اردوغان سے آگے ہیں۔