دنیا

صیہونی حکومت کا اقوام متحدہ سے وابستہ ایجنسی ( آنروا) کو بیت المقدس سے نکالنے کا اعلان

شیعہ نیوز: جارحیت پسند صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کی سرگرمیاں معطل کردے گی اور ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ ایجنسی 30 ​​جنوری 2025 تک شہر میں اپنی تمام عمارتیں خالی کردے۔

جمعہ کے روز صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) بیت المقدس میں اپنی سرگرمیاں بند کردے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس: 4 صیہونی خواتین فوجی قیدی ریڈ کراس کے حوالے

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے آنروا کو 30 جنوری 2025 تک ان تمام عمارتوں کو خالی کرنے کا وقت دیا ہے جن میں وہ بیت المقدس میں کام کرتی ہیں۔

صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آنروا پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے اور صیہونی حکام سے رابطہ کرنے پر پابندی کا قانون 30 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button