مسلح افواج ملک کی زمینی اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ایڈمرل تنگسیری
شیعہ نیوز: ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی زمینی اور بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ملکی زمینی اور سمندری سرحدوں کو خطرات درپیش ہونے کی صورت میں مکمل تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل کے سامنے ذلت ہرگز قبول نہیں، جبران باسل
سپاہ پاسداران انقلاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جوان قوم کی خدمت اور خلیج فارس کے پانیوں کی حفاظت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا مکمل دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں ریاست کی سمندری اور زمینی سرحدوں کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔