اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف نے سانحہ 9 مئی کے 20 ملزمان کی سزا معاف کر دی

شیعہ نیوز: سپریم کورٹ کا فیصلہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی کے 20 ملزمان کی سزا معاف کر دی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے انسانی ہمدردی اور سپریم کورٹ کے حکم پر سزا معاف کی۔ یہ لوگ سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔ آرمی چیف کی جانب سے سزا میں معافی ملنے کے بعد 20 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ راولپنڈی کے 8، لاہور کے 3  گوجرانولہ کے 5، دیر کے 3 اور مردان کا ایک شخص شامل ہے۔ نو مئی واقعات کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ہم عید سے پہلے 20 لوگوں کو رہا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button