مشرق وسطی
روسی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کی ایران آمد
شیعہ نیوز: روسی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سیکرٹری سرگئی شویگو ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان اور اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے ساتھ ملاقات و بات چیت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرگئی شویگو اپنے دورے کے دوران نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔ روسی قومی سلامتی کونسل کے اعلان کے مطابق ایران میں انجام پانے والے سرگئی شویگو کے مذاکرات میں وسیع تر دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات و قومی سلامتی کی مضبوطی سمیت دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی منصوبے اور عالمی و علاقائی سلامتی کے مسائل زیربحث آئیں گے۔