پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت امام مہدیؑ کی گستاخی ناقابل برداشت، گستاخ کو فی الفور گرفتار کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین حضرت امام مہدی علیہ السلام کے گستاخ یوٹیوبر احسن باکسر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہدویت مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ عقیدہ ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔ حضرت امام مہدیؑ کی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ امام مہدی ؑکو گندی گالیاں دے کر احسن باکسر نے مسلمانوں کی دل آزاری کرکے خود کیلئے جہنم کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ ملعون گستاخ نے امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی کرکے اپنی گندگی تربیت اور بد عقیدے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملعون کی اس حرکت سے اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ خود کس نظریے سے تعلق رکھتا ہے، کیونکہ مسلمانوں کا کوئی بھی فرقہ امام مہدی کی ظہور کا مخالف نہیں۔ تمام مسلمان عقیدہ رکھتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام آئیں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔ اور وہ جنگ و جدل سے بھرپور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ دنیا مہدی برحق کے انتظار میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button