مشرق وسطی

جنوبی لبنان کے قصبے شمع پر صیہونی دشمن کا حملہ، پانچ شہید

شیعہ نیوز: لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے قصبے شمع پر صیہونی دشمن کے حملے میں پانچ افراد کی شہادت کی خبر دی ہے

ارنا نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دشمن نے جنوبی لبنان کے قصبے شمع پر حملہ کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی شہادت، مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایروانی

لبنان کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے یہ سبھی افراد شامی شہری تھے۔

اس سے پہلے لبنان کے محکمہ صحت نے شہدا کی تعداد 3 اور زخمیوں کی تعداد 5 بتائی تھی۔

15 افراد غزہ میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہوگئے ۔

غاصب صیہونی فوج نے آج اسی طرح شہر غزہ کے محلہ شجاعیہ کے دلال المغربی اسکول پر بمباری کردی جس میں ایک بچے سمیت 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button