مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ، تین شہید پانچ زخمی
شیعہ نیوز: لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں 3 شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
المنار نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی وزآرت صحت نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بلیدا قصبے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کی غرب اردن میں استقامت بڑھانے کی تاکید
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے بھی جنوبی لبنان کے شہر مرجعیون پر حملہ کیا ہے۔
لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں دو شہری شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے عیتا الشعب نامی قصبے پر بر میزائل گرایا ہے۔