مشرق وسطی

شام پر پھر صیہونی ٹولے کا حملہ، شامی فوج نے ناکام بنایا

شیعہ نیوز: شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایر پورٹ کے راستے، دمشق درعا شاہراہ اور الکسوہ شہر پر داغے جانے والے میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل بھی صیہونی فوج نے حلب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کا شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کیا۔

صیہونی فوج، شام پر میزائل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button