مشرق وسطی

شام پر صیہونی جنگی طیاروں کا حملہ

شیعہ نیوز: شام کے دفاعی فضائی سسٹم نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے خلاف حملے کئے اور لبنانی فضائی حدود سے کئی راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک مزید تفصیلات کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے مقبوضہ جولان اور لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شام کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج نے بھی بارہا رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

صیہونی حکومت شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی ہے جبکہ شامی فوج نے دہشت گردوں سے بارہا صیہونی حکومت کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button