مشرق وسطی

یمن پر حملے نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کو بے نقاب کردیا ہے، محمد البخیتی

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے شہری تنصیبات پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو مغرب کی منافقت اور دوہرے رویے کا کھلا ثبوت قرار دیا ہے۔

انصار اللہ کےسیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی شہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری مغرب کی منافقت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ کی حمایت میں یمنی فوج کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت فوری طور پر غزہ، لبنان اور شام کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے، عراقچی

البخیتی واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ ” جب تک فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ بند اور غزہ میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی فراہمی بحال نہیں ہوجاتی اس وقت سے یمنی فوج کی کارروائي جاری رہیں گی۔”

واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے گذشتہ رات اور جمعرات کی صبح یمن کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور یمن کے مغرب میں صوبہ الحدیدہ کے علاقوں پر حملہ کیا۔

یمنی ذرائع کے مطابق صنعاء شہر کے جنوب میں ضلع ہزیز میں پاور پلانٹ پر تین بار بمباری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور صیہونی حکومت کے یہ حملے یمنی قوم، حکومت اور فوج کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت پر اصرار اور اسرائیلی اہداف پر حملوں کے بعد کیے ہیں۔

یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جمعرات کی صبح تل ابیب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کئی ماہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کے تحت، بحیرہ احمر سے مقبوضہ علاقوں(اسرائيل) کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔

یمنی فوج نے مقبوضہ علاقوں بالخصوص تل ابیب پر متعدد کامیاب میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button