مشرق وسطی

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری

شیعہ نیوز: سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈورن طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے جبلیہ اور حیس کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی بدستور جاری ہیں۔
سعودی اتحاد نے حیس اور جبلیہ کے مختلف علاقوں پر توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے حیس میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والی جنگ بندی دو اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔
یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کے خاتمے کا اصل ذمہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button