مشرق وسطی

اس سال زائرین کی شرکت پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ متوقع ہے: حرم امام حسینؑ

شیعہ نیوز: الفرات نیوز کے مطابق حرم مبارک امام حسین (ع) کے مشیر فاضل عوز نے کہا: اس سال ہم زائرین کی تعداد میں اس حد تک اضافہ دیکھیں گے کہ تمام مذہبی اور مقدس شہروں جیسے کربلا، نجف، کاظمین اور سامرہ زائرین کی بھیڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر سال زائرین اربعین حسینی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس سال ہم پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ زائرین کی تعداد کا مشاہدہ کریں گے۔

فاضل عوز نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام، صوبائی انتظامیہ اور عوامی خدمات کے محکموں کی طرف سے بہت زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور ہم نے ٹریفک کی ہموار روانی اور خدمت رسانی کی کامیابی میں زائرین کی سڑک کی صفائی کے ذریعے شرکت اور تعاون کا مشاہدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button