مشرق وسطی
دوسرے ممالک کے عازمین پر عائد عمرے کی پابندی ختم
یعہ نیوز: سعودی وزارت حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر کے مہینے سے دوسرے ممالک کے عازمین عمرہ کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت حاصل ہوگی۔
سعودی وزارت داخلہ نے تیئس ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ چار اکتوبر سے سعودی شہریوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی اور اس کے ایک مہینے بعد سعودی شہریوں کے ساتھ ہی غیرملکی عازمین بھی حج عمرہ انجام دے سکیں گے۔ پہلی نومبر سے روزانہ بیس ہزار افراد حج عمرہ انجام دے سکیں گے جبکہ ساٹھ ہزار افراد خانہ کعبہ میں نماز ادا کر سکیں گے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے باعث سعودی حکام نے حج اور عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی