اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بار ایسوسی ایشن نے اپنی حدود میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگادی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد غلام رحمٰن کورائی کے دستخط سے جاری ہوئے ایک نوٹیفیکیشن میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی حدود میں پیپسی کی تمام مصنوعات کو ممنوع قرار دیا گیا

شیعہ نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بار ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی، انسانیت سوز مظالم اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی طور پر کراچی بار ایسیوسی ایشن کی حدود میں اسرائیل کی کثیر القومی کمپنی "پیپسی” کی تمام مصنوعات کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ یہ قدم انسانیت، عدل اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کے جذبے کی تحت اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ مبشر حسن کی صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد غلام رحمٰن کورائی کے دستخط سے جاری ہوئے ایک نوٹیفیکیشن میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی حدود میں پیپسی کی تمام مصنوعات کو ممنوع قرار دیا گیا، اسکے علاوہ تمام ایسوسی ایشن ممبران سے گزارش کی گئی کہ پیپسی کی تمام مصنوعات کے خلاف اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button