دنیا

غزہ پر وحشیانہ حملے انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کےخلاف ہیں: جوزف بوریل

شیعہ نیوز:غزہ میں رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور اسکولوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رعمل میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ حملے انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ "جوزف بوریل” نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہاں کے لوگوں تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے-

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن ایسے میں تیئیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے کہ خبریں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اضافے کی نشاندہی کر رہی ہیں اور اس وقت بھی غزہ، صیہونی حکومت کے مہلک ہتھیاروں کی بمباری کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button