مشرق وسطی

بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے سے باز آجائے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے موثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانے کی کوشش کرے۔

جمعے کی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ نے اقتصادی دہشت گردی میں توسیع کردی ہے، پابندیوں کے فہرست سے بعض ناموں کو خارج کرنے کا نہ تو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہ ہی اس میں نیک نیتی کا پیغام دکھائی دیتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر بائیڈن کو ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے موثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانا چاہیے۔

بائیڈن انتظامیہ کا دعوی ہے کہ وہ ویانا میں جاری مذاکرات کے ذریعے، ایٹمی معاہدے میں واپسی کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔

موجود ہ امریکی حکومت، زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوجانے کا کھل کا اعتراف کرچکی ہے تاہم ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیے لازمی اقدامات کی انجام دہی سے گریزاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button