اسلامی تحریکیں
بائیڈن حکومت امریکی انتخابات کے پیش نظر حماس کیخلاف بلیم گیم کر رہی ہے، عزت الرشق
شیعہ نیوز: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عزت الرشق نے کہا کہ کربی کا یہ دعویٰ کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے صیہونی غاصب رجیم کے موقف کی واضح حمایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن حکومت جو کہ نیتن یاہو کی کابینہ پر دباؤ ڈالنے میں بے بس ہے، امریکہ میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر حماس کے خلاف بلیم گیم کر رہی ہے۔ حماس کے رکن نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ نیتن یاہو ہیں جنہوں نے نئی شرائط اور مطالبات پیش کئے ہیں، تحریک حماس نے نہیں۔