مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی آج منظر عام پر آئے گی، قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی

شیعہ نیوز: قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آج ایک انتہائی اہم واقعہ پیش آیا ہے اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی سب سے بڑی شکست کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے یہ بات تہران میں لبنان کے پیجر دہشت گردی کے واقعے کے زخمیوں کو طبی خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جنرل اسما‏عیل قاآنی نے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات نے انتہائی اہم کام انجام دیا ہے، ایک ایسا کام جس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی صیہونی حکومت کے تابوت پر آخری کیل، استقامتی محاذ اور ایران کے شکرگزار ہیں، ابو عبیدہ

غزہ میں جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قدس فورس کے کمانڈر نے کہا نے کہ صیہونی حکومت فلسطین، لبنان اور خطے کے مظلوم عوام کے خلاف 15 ماہ کے لاتعداد جرائم کے بعد، آج ذلت اور خواری کے ساتھ جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ نے یہ جنگ بندی صیہونی حکومت پر مسلط کردی ہے اور اسے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

قدس فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا یہ جنگ بندی اس سے کم نہیں ہے جو مذاکرات کے پچھلے دور میں تجویز کی گئی تھی لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس میں خلل ڈالا اور اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہی شرائط جو ہمارے فلسطینی بھائیوں نے پہلے دن رکھیں آج اسرائیل اسے قبول کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صیہونی حکومت کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست ظاہر ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button