پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مشاورت کے بغیر علماء و مشائخ بل کو قبول نہیں کیا جائے گا، سید باقر الحسینی

 شیعہ نیوز: صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ سے مشورہ کیے بغیر علماء کے حوالے پاس ہونے والے بل کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ پروفیسر غلام حسین سلیم کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب درخت صحراء کی تقریب رونمائی میں علماء و دانشوران بلتستان سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ جی بی اسمبلی سے عجلت میں علماء اور مشا ئخ کونسل بل کے نام سے ایک بل لایا جا رہا ہے۔ اس بل کی نوعیت اور حقیقیت جب تک واضح نہ ہو اور جب تک علماء اور مشائخ سے اس بل کے حوالے سے گفتگو نہ ہو اور اعتماد میں نہیں لیا جاتا کسی بل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس بل کے حوالے سے علماء و مشائخ سے گفتگو کرنے کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button