
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ظالم کے ساتھ رعایت برتنا مظلومین پر ظلم کے مترادف ہے ،حا مدموسوی
شیعہ نیوز:آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ سیرت امام حسن ؑدہشتگردی کے انہدام اور امن کے قیام کا بہترین فارمولا ہے۔ ظالم کے ساتھ رعایت برتنا مظلومین پر ظلم کے مترادف ہے جس کی اجازت اسلام ہر گز نہیں دیتا ،اگر ہم نے اسلام کو سربلند کرنا ہے پاکستان اور عوام کو بچانا اور اسے عزت و حرمت کے بام ِعرو ج تک پہنچانا ہے تو بلا رو رعایت ظالموں کا قلع قمع کرناہوگا۔ظالموں اور دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ منسوب کر کے دین محمدیؐ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ عظمتِ مصطفی و مجتبیٰ کمیٹی سے خطاب اور یوم وصال النبی ؐ اور شہادتِ شہزادہ صلح و امن حضرت امام حسنؓ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، جو بدھ28صفر کو منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر جو بیت رہی ہے اس کی بنیادی وجہ عدل و انصاف کی راہ سے انحراف ہے۔