
خون آشام صیہونیوں نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ غزہ میں قتل عام کا نیا دور شروع کر دیا ہے
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ خون آشام صیہونیوں نے، امریکہ کی حمایت کے ساتھ غزہ میں قتل عام کا نیا دور شروع کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں سے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے باہر نکلنے سے کچھ منٹ قبل جنگ بندی کی خلاف ورزي اور غزہ پر صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت دوبارہ شروع ہو گئي ، اس بار بھی، عام شہری، بچے اور خواتین، صیہونی فوجیوں کے نشانے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مقاومت اسلامی عراق کی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش
ناصر کنعانی نے مزید لکھا کہ خون آشام صیہونیوں نے 15 ہزار فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد، امریکی حمایت کے ساتھ قتل عام کا نیا دور شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقوام عالم اور دنیا کی تقریبا تمام حکومتیں، جنگ بندی کو جاری رکھنے اور غزہ پٹی و غرب اردن پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکے جانے کا پر زور مطالبہ کر رہی ہیں لیکن جرائم پیشہ اور بچوں کے قاتل صیہونی اپنی نا قابل تلافی شکست کی تلافی کے خواب میں، عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو قتل کرکے فتح حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جارحیت کے جاری رہنے کی سیاسی و قانونی ذمہ داری، جرائم پیشہ صیہونیوں کے ساتھ ساتھ، امریکی حکومت اور اس نسل پرست حکومت کے کچھ دیگر حامیوں پر ہے۔