مشرق وسطی

جارح سعودی اتحاد کی صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت پر بمباری

شیعہ نیوز: اس بار جارح سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت اور ٹاور کو نشانہ بنایا۔ جبکہ چند روز قبل صنعا کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے کے ٹاوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح صنعا کے رہائشی علاقے جربان پر بھی بمباری کی۔ آخری اطلاع ملنے تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔

چند روز قبل بھی جارح سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا کے "النهدین” "الحفا” اور "السبعین” کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

جارح سعودی اتحاد نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کی آپریشنل کمان نے بھی اس ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی خبردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد اوراس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری ، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button