مشرق وسطی

صیہونی فوجیوں کی وحشیگری، ایک اور فلسطینی شہید

شیعہ نیوز:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح صیہونی غاصب فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مضافات میں واقع قلندیا کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ صیہونیوں نے اس دوران ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کردیا۔ حملہ آور صیہونی فوجیوں کے ساتھ جو ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس تھے فلسطینی نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوئیں ۔

ادھر الظاہریہ شہر پر بھی صیہونی فوجیوں کے حملے کی خبر موصول ہوئی ہے جہاں غاصب فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کے گھر پر حملہ کیا۔ اس حملے میں شہید سند محمد عثمان سمامرہ کے گھر والوں کو نشانہ بنایا گیا جس کا علاقے کے فلسطینی نوجوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو صوتی بموں اور آنسو گیس کے گولوں کا نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند مہینے سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے حملوں اور مظالم میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ تل ابیب کے حکم پر فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار، شہید یا زخمی کیا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ غرب اردن سے ملنے والی خبروں کے مطابق، فلسطینی مجاہدوں نے صیہونیوں کی ایک گاڑی پر رام اللہ کے قریب گولی چلائی ہے۔

الخلیل میں ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی پر جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے اسے صیہونیوں کے مظالم کے مقابلے میں فلسطینیوں کا فطری اور قانونی جواب قرار دیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ انتہا پسند صیہونی وزیر اتمار بن گویر کی رہائشگاہ کے قریب ہونے والی دلیرانہ کارروائی کی تائید اور تحسین کی جاتی ہے۔ جہاد اسلامی کے بیان میں درج ہے کہ یہ شہادت پسندانہ اقدام صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان احمد ابوجنید کے قتل سمیت تل ابیب کے بڑھتے مظالم کا قانونی جواب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button