
سویڈش کارٹونسٹ کا جل کر راکھ ہونانوشتہ دیوارہے، حامدموسوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی موسوی نے کہا ہےکہ24سال قبل حضور اکرمؐ کے توہین آمیز خاکے بنانے والے سوئیڈش کارٹونسٹ کا کارحادثے میں جل کر راکھ ہونانوشتہ دیوارہے، اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والامعلون اوربدبخت لاریکس انسانوں کے ہاتھوں بچ جانے کے باوجودعبرت ناک موت کاسزا وار ٹھہرا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاوجوداسلام کامرہون منت ہے لہذاتوہین رسالت کے ناقابل معافی جرم کے خلاف آواز اٹھاکرعملی اقدام کرناحکومت کے فرائض میں شامل ہے،ختمی مرتبتؐ پوری امت کے نجات دہندہ ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں ہفتہ عظمتِ مصطفی و مجتبیٰ کی مناسبت سے یوم وصال النبی ؐ اور شہادتِ حضرت امام حسنؓ کے موقع پرمجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو بدھ کو منایا گیا۔ حامدموسوی نے کہا کہ اگر پوری مسلم امہ ایک دوسرے کا دکھ محسوس کرتی تو آج کشمیروفلسطین میں مسلمانوں پر یوں نہ بیتتی اور عالم کفر مسلمانوں کے امور میں مداخلت نہ کرتا۔