مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام اور غزہ کے بہادر جانبازوں کی مزاحمت کا نتیجہ ہے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ 15 مہینوں کے دوران فلسطینی عوام اور غزہ کے بہادر جانبازوں کی شاندار مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور لڑائی کا خاتمہ فلسطینی عوام، مزاحمتی قوتوں، امت اسلامیہ اور دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے حماس کے سامنے شکست کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

بیان میں جنگ بندی کو آزادی اور وطن واپسی کے لیے جاری جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گيا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ یہ معاہدہ غزہ کے صبر اور استقامت کے حامل لوگوں کے دفاع، اس قوم کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت اور جنگ بند کرانے اور ان کے خلاف جاری خونریزی، قتل و غارت اور نسل کشی کے سیلاب کو روکنے کے حوالے سے حماس کے احساس ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس بیان میں حماس نے غزہ کے ساتھ یکجہتی، فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی غاصب دشمن کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور جنگ بندی کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام عرب اور اسلامی ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا گيا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button