اہم پاکستانی خبریں

فلسطین و کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ روکا جائے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر میں ظلم و بربریت، انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکا جائے، کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کی آواز بن کر پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر حیدرآباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حق و انصاف کی بالادستی کیلئے تعصب کا چشمہ اُتار کر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی قوتوں و اداروں کو دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دلانا ہوگا، مظلوموں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عصبیت سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امراء سے ٹیکس وصولی نہ ہونے پر غریب کا جینا مشکل کر دیا گیا، بجلی، گیس، پانی، موبائل فون، کھانے پینے کی اشیاء سمیت ہر شے پر جنرل ٹیکس غریب ادا کر رہا ہے، ملک میں امیروں کی شرح 5 فیصد بتائی جاتی ہے اور امیروں سے ٹیکس وصولی کی شرح 1.25ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹیکس کی مد میں غریبوں و متوسط طبقے سے 90 فیصد وصولیابی کی جاتی ہے، بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس چھوٹ اور غریبوں کا جینا محال بنایا ہوا ہے، حکومت ٹیکس وصولی پر جمہوری پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتیں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف اور ٹیکس کی چھوٹ دیتی ہیں، مگر موجودہ حالات میں اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ اہنوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے تو امراء سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا ہوگا، غریبوں کو روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء میں ٹیکس کی چھوٹ دی جائے، ماچس کی ڈبیا سے لیکر ہر اشیاء پر غریب ہی ٹیکس دے رہا ہے، امراء سے ان کی دولت کی شرح پر انکم ٹیکس میں اسی شرح سے اضافہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button