پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیدہ فاطمہ کا کردار رہتی دنیا تک کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہے، قائدملت جعفریہ

دختر پیغمبر اکرم ۖ جناب سیدہ فاطمہ زہرا نے عمل اور اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک محدود اور مختص نہیں ہیں

شیعہ نیوز: 20 جمادی االثانی خاتون جنت سید فاطمہ زہرا کی ولادت باسعادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کا کہنا ہے کہ دختر پیغمبر اکرم ۖ جناب سیدہ فاطمہ زہرا نے عمل اور اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک محدود اور مختص نہیں ہیں۔ انکی نورانی اور معنوی زندگی ہر طرح کے احترام و اکرام کی سزاوار ہے، انہوں نے اپنے کردار کی پاکیزگی سے نسوانیت کو معراج عطا کی، آپ کا وجود اس بات پر گواہ ہے خواتین معنویت کے عظیم درجات حاصل کرسکتی ہیں۔

آزادی نسواں کے اصول
علامہ ساجد نقوی کہتے ہیں کہ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطے’ اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور یہی لوگ ایسے معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے اور مرد و زن کے اختلاط سے معاشروں میں بگاڑ پیدا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے تنظیمی وفود کی ملاقات

امت مسلمہ کیلئے رہنمائی
لہذا ان حالات میں امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہ کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ کی پرورش آغوش رسول ۖ میں ہوئی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی’ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہ کی شخصیت و کردار کو مدنظر رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی گود سے نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں۔

سیدہ فاطمہؑ کے اصولوں کی آفاقیت
علامہ ساجد نقوی کے مطابق سیدہ فاطمہ زہرا کی زندگی کے اصولوں کو اجاگر کرنے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ان اصولوں پر عمل کرکے ہی مسلم خواتین فلاح حاصل کرسکتی ہیں جبکہ ان اصولوں کی آفاقیت اور افادیت اس قدر وسیع ہے کہ دنیائے بشریت کی تمام خواتین بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب و علاقہ ان اصولوں سے استفادہ کرکے کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں اور اخروی نجات کا سامان پیدا کرسکتی ہیں۔

گھریلو زندگی میں مثالی کردار
کیونکہ جناب سیدہ کا نہ صرف اخلاص و عمل’ عبادت و ریاضت اپنی مثال آپ تھا بلکہ گھریلو زندگی میں ایک بیٹی’ بیوی اور ماں کی حیثیت سے بھی ان کا کردار رہتی دنیا تک کی خواتین کی لئے رول ماڈل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button