ایرانی افواج کے سربراہ کی عسکری وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد
ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا
شیعہ نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اپنے دورۂ پاکستان میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کی دعوت پر آنے والا اعلیٰ ایرانی فوجی وفد اسلام آباد میں پاکستانی دفاعی رہنماؤں کے ساتھ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اور تعاون پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ امام خمینی کی نگاہ میں سیاست علوی کی خصوصیات
ایرانی اور پاکستانی فوجی رہنما خطے کے حالات اور واقعات پر بھی گفتگو۔
ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی افواج کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے دورے کا مقصد سرحدی مسائل اور فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔