پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کابل میں شہید ہونیوالے بچے عالمی برادری سے سوال کرتے ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کابل کے ایک گرلز کالج میں دہشت گرد حملے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل کے نواح میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی حلقوں سے سوال کرتے ہیں کہ "ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا "۔ اگر دور بین لگا کر ایران میں چند چھوٹے سے مظاہرین کی عالمی کوریج سے فرصت ملے تو سوچا جائے یہ بھی انسان تھے، بچے بھی تھے اور طالب علم بھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ اگر بات اس درجہ پر آگئی ہے کہ مولا علی علیہ السلام کے ماننے والوں سے مقابلہ اب بچوں کی شہادت کے ذریعے سے کیا جانا ہے تو اپنی شکست تسلیم کر لیں، یہ مقابلہ وہ ہار چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button