
اہم پاکستانی خبریں
مسیحی برادری نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر پاکستان
شیعہ نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
صدر مملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی محبت ، ہمدردی اور امن کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، مسیحی برادری نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تسلیم اور ان کا تحفظ کرتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔