مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی انتخابات میں ایران کی مداخلت کے دعوے بے بنیاد ہے، ناصر کنعانی

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اٹارنی جنرل کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے مسترد کردیا ہے کہ ایران سمیت بعض ممالک نے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے بعض جارحانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اٹارنی جنرل کے اس دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے گڑھے جار ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ، حماس کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام دوسروں الزام تراشی کے ذریعے اپنی اندرونی مشکلات اور مسائل پر قابو نہیں پاسکتے کیوں کہ ان مسائل کی جڑیں امریکہ سیاسی اور سماجی ڈھانچے میں پیوست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جو دنیا کے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر قانونی مداخلت حوالے سے بدنام ہے اور اس تباہ کن اقدامات کا ریکارڈ کسی سے پوشیدہ نہیں، دوسرے ممالک پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button