پاکستانی شیعہ خبریں

حکومتی سرد مہری تشویشناک،پاراچنار میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حسین مقدسی

شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے پاراچنار میں جاری دہشتگردی وخونریزی پر حکومت و قیام امن کی ضامن قوتوں کی سرد مہری، بے اعتنائی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ اہل وطن کو تحفظ فراہم کیا جائے جنہیں مقامی دہشت گردوں کے علاوہ جدید ہتھیاروں سے لیس سرحد پار کے دہشتگردوں کا بھی سامنا ہے۔ پیپلز کالونی راولپنڈی میں عشرہ بیمار کربلا کی مناسبت سے جلوس تابوت امام زین العابدین میں شرکت کے موقع انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گھروں کے اندر عزاداری پر پابندی لگا دی جائے اور عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، کسمپرسی، غربت و افلاس نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے مگر انتظامیہ نئے نئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button