پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
استعماری قوتیں اپنے مفادا ت کی جنگ مسلکی ثابت کرنا چاہتی ہیں، حامد موسوی
شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 20صفرالمظفرکو چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔دنیا بھر میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں استعماری قوتیں اپنے مفادا ت کی جنگ کو مسلکی و مکتبی جنگ ثابت کرنا چاہتی ہیں،بیرونی ممالک سے آنے والی فنڈنگ کو بند کرایا جائے ۔دین مصطفوی ؐ کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے امام علی رضاکی عظمت کا سکہ اسلامیان عالم کے دلوں پر نقش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضاکے موقع پر مجلس امام ضامن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ہفتہ عشرہ اسیران کربلاکے اختتام پر 17صفرالمظفرکو منایا گیا۔